راولپنڈی: خصوصی عدالتوں کے ملازمین 4 ماہ سے تنخواہ سے محروم

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کی تمام خصو صی عدالتوں کے ملازمین کو حکومت کی جانب سے گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی، خصو صی عدالتوں نیب کورٹ، بینکنگ کورٹ، سپیشل جج سینٹرکورٹ اور دیگر خصو صی عدالتوں میں تعینات ریڈرز، سٹینو گرافرز، اہلمند اور دیگر چھوٹے ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی، ملازمین کی جانب سے اے جی ڈی سی کو خطوط لکھے گئے۔

مایوسی کے بعد ان ملازمین نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ نیب کورٹ کے ریڈر عبدالرزاق شیخ نے پٹیشن بھی تیار کر لی جس میں سیکرٹری فنانس اسلام آباد کو فریق بنایا جا رہا ہے۔ متاثرہ ملازمین نے بتایا کہ چار ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔