کلر سیداں، جنگل میں چھپائی گئی 700 بوتل شراب برآمد

Wine Bottles

Wine Bottles

راولپنڈی (جیوڈیسک) 300 بو تل پکڑے جانے پر گرفتار ملزم نے مدفون شراب کی نشاندہی کر دی تھانہ کلر سیداں پولیس نے جنگل میں دفن 700 بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم اظہر محمود کو موہڑہ بختاں چوک سے گرفتار کر کے 300 بوتل شراب برآمد کر لی۔

بعداز گرفتاری ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مزید شراب برآمد کروا سکتا ہے، ملزم کے ہمراہ میانہ موہڑہ جنگل میں ریڈ کیا گیا جہاں درختوں کے جھنڈ میں توڑوں میں 700 بوتل شراب زمین میں دفنائی گئی تھی، پو لیس نے دفن کی گئی شراب برآمد کر کے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔