خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب ذرائع استعمال کئے جائیں گے، جنرل راحیل

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

اسلا م آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے اور فوج کی آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔ وہ ٹلہ رینج جہلم کے دورہ کے دوران فوجیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے مرکزی کمانڈ کی فارمیشنز فوجی مشقیں دیکھیں، پاک فوج کے جوانوں نے جنگی طیاروں اور بھاری ہتھیاروں جس میں آرٹلری شامل ہے سے فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔ جنرل راحیل نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جذبے کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ سخت تربیت اور زمانہ امن میں تیاری کا اعلیٰ ترین معیار ہی امن کی ضمانت ہے۔ قبل ازیں مشقوں کی جگہ پہنچنے پر بری فوج کے سربراہ کا استقبال کور کمانڈر سنٹرل کمان لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے کیا۔