مصطفی آباد میں حضرت علی کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد میں حضرت علی کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، پیر سید علی حیدر شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ دائم الحضوری قصوری کی طرف سے مختلف مقامات پریوم ولادت حضرت علی کا کیک کاٹاگیا، جس میں آپ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی ، تقریب سے حضرت صاحزادہ ابو الحسن پیر سید علی حیدر شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ دائم الحضوری قصوری، صاحزادہ پیر سید غلام محی الدین شاہ بخاری ، پیر الیاس قادری المعروف بابا جی سرکاری ودیگر مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں حضرت علی کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، حضرت سید نا علی المرتضی رضی اللہ عنہ ایک آفتاب اور کھلی کتاب ہے، آپکی چمکتی تلوار نے اسلام کی ترویج و اشاعت میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں، آپ کی جرات و شجاعت سے دین حق کا بول بالا ہوا، آپکے جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسلام کی دھات بٹھا دی، آپکا دور خلافت راشدہ کے دور میں ایک اہم دور تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اساتذہ کا سی ایم پیکج 20مئی تک نہ دیا گیا تو احتجاج کریں گے مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اساتذہ کا سی ایم پیکج 20مئی تک نہ دیا گیا تو احتجاج کریں گے، وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے سی ایم پیکج جاری کر دیا گیا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے اساتذہ کو تا حال محروم رکھا جا رہا ہے، اساتذہ کی بڑی تعداد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن کے نو ٹیفکیشن کے مطابق ضلع قصور کے اساتذہ کو 31مئی تک سی ایم پیکج دینے کا حکم دیا گیا تھا جو کہ ڈی سی او قصور و ای ڈی او کی عدم توجہی کی وجہ سے نہ دیا گیا ہے، اساتذہ نے کہا کہ اگر 31مئی تک یہ پیکج نہ دیا گیا تو ہمیں سالانہ ترقی کا نقصان اٹھانا پڑے گا، ضلعی انتظامیہ، ایم پی اے ندیم سیٹھی و ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر فوری عمل در آمد کروائیں، اگر20مئی تک پیکج نہ دیا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے۔