صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اگر صفائی کا نظام

Karachi

Karachi

کراچی (خصوصی رپورٹ ) صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اگر صفائی کا نظام بہتر ہو تو معیاری صحت مند ماحول اور علاقے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو صحت مند پاکیزہ رکھنے کے لئے اپنے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ گلیاں محلے اپنے گھر کی مانند ہیں اور گھر کی صفائی و پاکیزگی خود مکین کے مذہب، تعلیم یافتہ اور باشعور ہونے کی نمائندگی کرتی ہے۔

ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا کے ہمراہ کورنگی 10000 روڈ پر صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر XEN کورنگی محمد مبین صدیقی ، ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ محمد ےٰسین اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھیڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر صفائی ستھرائی کا عمل روزآنہ کی بنیادوں پر رکھا جائے۔

صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے موقع پر موجودافسران وعملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرا اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیںاور تمام علاقوں میں موجود پارکوں، مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد امام بارگاہوں اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرا کنڈیوں کے علاوہ کچرا جمع ہو ان تمام مقامات اور کچرا کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی کریں انہوں نے سینٹرل آئی لینڈ پر فوری طور پر گھاس اور پودے لگانے متعلقہ محکمے کو ہدایت دیں۔