پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز خان اور جنرل سیکرٹری ملک شاہد اقبال نے میں شرکت کی۔

Pakistan Tehreek-e-Insaf

Pakistan Tehreek-e-Insaf

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز خان اور جنرل سیکرٹری ملک شاہد اقبال نے میں شرکت کی اور کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف پہلے سے ہی اس مسئلے پر کام کر رہی ہے اور ملک شاہد اقبال صاحب کئی ماہ پہلے اس مسئلے پر آواز اٹھا چکے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے اس سلسلے میں اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور انشاء اللہ ٢٨ مئی کو چک نورنگ پھاٹک پر ہونے والے احتجاج میں پاکستان تحریکِ انصاف بھر پور طریقے سے شرکت کرے گی۔

اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز خان نے مطالبہ کیا کہ مندرہ چکوال روڈ پر فوراََ کام شروع کیا جائے اور اس روڈ پر حادثہ کے شکار ہونے والے لوگوں کو معاوضہ دیا جائے ورنہ پاکستان تحریکِ انصاف چکوال کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں اور گروپوں کے ساتھ مل کر بھرپور تحریک چلائے گی۔

ملک شاہد اقبال نے اس موقع پر کہا کہ چکوال کے منتخب نمائندے لسی پی کر سو رہے ہیںاور غریب عوام اس خونی سٹرک کی نذر ہو رہی ہے اس موقع پر چوہدری زکاء اللہ خان نے کہا کہ چک نورنگ اور گردونواح کے گائوں ٢٨ مئی کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔