ترکی: کوئلے کی کان میں دھماکے سے ہلاکتیں 274 ہوگئیں

Turkey

Turkey

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے شہر استنبول کے جنوبی قصبے سوما میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 274 ہو گئی ہے، جبکہ 150 افراد اب بھی لا پتا ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے کے وقت کان میں 787 کان کن موجود تھے۔

ترکی کے وزیر توانائی تانر یلدیز نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 363 کان کنوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگر لا پتا افراد کی تلاش کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں،کان میں زہریلے دھوئیں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔