18 کروڑ عوام کیلیے 5 ارب کا ترقیاتی بجٹ ناکافی ہے، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ سال کا ترقیاتی بجٹ حکومت کی ترقیاتی ترجیحات اور ویژن 2025 کا عکاس ہوگا۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو جلد تکمیل کیلیے ترجیح دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلا س میں آئندہ سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی کے بارے میں تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔

وزارت خزانہ نے اب تک اس مقصد کیلیے 525 ارب روپے جاری کرنے کا اشارہ دیا ہے، یہ جاری اسکیموں کے حوالے سے ایک کھرب روپے زیادہ ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتوں کو رہنما اصول دیے گئے۔

ہیں جن کے تحت جو منصوبے 70 فیصد مکمل ہوچکے ہیں، ان کی آئندہ سال میں مکمل تکمیل کیلیے فنڈز جاری کیے جائیں گے جو منصوبے پچاس فیصد سے زائد مکمل ہوئے ہیں ان کیلیے آئندہ دو سال میں رقوم جاری ہوں گی۔