کراچی: بادلوں کے ڈیرے، کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی، موسم سہانا

Drizzle

Drizzle

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے موسم پر شہری آج خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں ، بیک وقت کہیں بوندا باندی ، کہیں بارش اور کچھ علاقوں میں دھوپ نکلی ہوئی ہے۔آج صبح شہر کے علاقوں گلشن اقبال ، فیڈرل بی ایریا، اور کلفٹن کے بعض حصوں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ہلکی بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے واقعات بھی پیش آئے، شارع فیصل سمیت چند ایک مقامات پر بوندا باندی ہوئی ،اسی دوران شہر کے بہت سے علاقوں میں سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی۔ کچھ دنوں سے کراچی شہر میں دھوپ چھاوٴں کا موسم ہے ، کبھی دھوپ نکل آتی ہے تو کبھی بادل چھاجاتے ہیں۔