بنکاک : حکومت مخالف مظاہرین کیمپ پر بم حملے، دو افراد جاں بحق ، 21 زخمی

Thailand

Thailand

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے درالحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ پر بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔ حملہ درالحکومت بنکاک میں واقع یادگار جمہوریت کے قریب حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ کیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صبح سویر ے نامعلوم افراد نے احتجاجی کیمپ پر فائرنگ کے بعد دو دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو فوج نے کنڑول میں لے کر سیل کر دیا ہے۔