کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے لاپتہ طیارے کی تلاش میں ہونیوالی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ تلاش میں ابتدائی طور پر سست روی غلط اقدام تھا۔
ایسے اقدامات کیے جانے چاہئیں کہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ ادھر یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے کاک پٹ میں ہونیوالی 20 گھنٹے کی گفتگو کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ دوسری جانب مسافروں کے لواحقین نے ملائیشین، چینی اور آسٹریلین حکومتوں کے نام کھلے خط میں جہاز کی گمشدگی کو حادثہ قرار دینے کے دعوے کی دوبارہ تصدیق اور تحقیق کا مطالبہ کردیا۔
امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے کہاکہ بوئنگ جیسے بڑے طیارے کا بغیر کسی پتے نشان کے غیاب عجیب و غریب سانحہ ہے، ایسے اقدامات کیے جانے چاہئیں کہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ انھوں نے کمیونیکیشن سسٹم میں خامیاں دور کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔