کراچی: وزیر اعظم کے اہم اجلاس کے بعد رینجرز کا بھاری نفری کیساتھ پہلا ٹارگٹڈ آپریشن

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں وزیر اعظم کے اجلاس کے بعد اتحاد ٹاؤن میں رینجرز نے پہلا ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا۔ گذشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں کراچی آپریشن کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

جس کے بعد آج رینجرز نے اتحاد ٹاؤن ، محمد خان کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا۔ بڑے پیمانے پر کی جانے والی اس کارروائی میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں جبکہ رینجرز کے تین سو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے محمد خان کالونی کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا۔ کالعدم جماعتوں کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔