کیلیفورنیا : جنگلات میں لگی آگ نے درجنوں گھر جلا دیئے

California

California

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلیفورنیا میں جھاڑیوں میں لگی آگ نے درجنوں گھر جلا دیئے ، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے۔ ریاست کیلی فورنیا کے علاقے کارلسبڈ میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پھیل کر قریبی رہائشی علاقے تک پہنچ گئی ہے۔

آگ نے متعدد گھر جلا کر راکھ کر دیئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 ہزار 6 سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔