ڈاکٹر نسیم عون جعفری ضلع کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات ہیں اور بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے :مرزا مقبول احمد

Pakistan People's Party

Pakistan People’s Party

کراچی (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز مقامہ اخبارات میں چھپنے والی خبر جس میں پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نسیم عون جعفری کے استعفیٰ کی خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہے کہ یہ خبر ذاتی عناد اور مخاصمت کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے۔

مذکورہ جھوٹی خبر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شائع کرائی گئی ہے جس کا مقصد پارٹی کارکنان میں بے چینی اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا ہے۔مرز امقبول احمد نے کہاکہ ضلع کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات کے استعفیٰ کی خبر کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نسیم عون جعفری بدستور جلع کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات کے فرائض انجام دینے میں ہمہ طن مصروف ہیں اور بڑی محنت اور خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ خبر کے حوالے سے شکایات پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم تک پہنچا دی گئی ہے بہت جلد اس خبر کے محرکات کا پتہ چلا یا جائیگا۔