ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ سینتالیس سال کی ہو گئیں۔ فلم Abodh سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی مادھوری ڈکشٹ کو شہرت فلم تیزاب سے ملی ۔ رام لکھن ، دل ، ساجن ، بیٹا ، کھلنائیک ، ہم آپ کے ہیں کون جیسی فلموں میں جاندار اداکاری دے کر مادھوری نے کئی ایوارڈ اپنے نام کیے۔
دل تو پاگل ہے میں شارخ کے دل کی دھڑکن بنی ، مادھوری مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں۔ دیوداس میں چندرمکھی کا کردار نبھانے کے بعد مادھوری پیا گھر سدھار گئیں۔
آجا نچ لے میں اداکارہ کا رقص ایک بار پھر شائقین کے دلوں میں گھر کر گیا۔ یہ جوانی ہے دیوانی میں مادھوری نے رنبیر کو اپنے گرد گھمایا۔نیشنل سٹیزن ایوارڈ ، پدماشری ، سکرین ایوارڈ ، فلم فئیر جیسے کئی ایوارڈ اس ڈانسنگ کوئین کے نام ہوئے۔ڈیڑھ عشقیہ اور گلاب گینگ مادھوری کی اس سال ریلیز ہونے والی فلمیں ہیں۔