سرکاری تعلیمی اداروں کی شکستہ حالت بہتر کی جائے: محمد زبیر حفیظ

Lahore

Lahore

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کی صورت حال انتہائی ناگفتہ بہ ہے، تعلیم اداروں کی عمارتیں قابل رحم ہیں اور شکستہ حال ہیں۔

تعلیمی سہولتوں کا فقدان ہے اکثر علاقوںمیں طلبہ سخت گرمی اور شدید سردی میں بھی کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ سندھ کے دورے کے دوران کندھ کوٹ میں طلبہ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ گھوسٹ تعلیمی ادارے اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف مئوثر کارروائی کی جائے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی پھکیوں سے بچایا جائے۔

تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ، پرائمری اور ہائیر ایجوکیشن کے لئے طے شدہ بجٹ میں اضافہ کیا جائے ، بجٹ میں اضافے کے بغیر شرح خواندگی میں اضافہ ممکن نہیں۔سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ اور طالبات کو داخلے کے لئے پرکشش وظائف اور اعلیٰ تعلیمی سہولیات دی جائیں۔