گجرات (جیوڈیسک) گجرات میں سوتیلی ماں نے تین سالہ بیٹی کو رسیوں سے باندھنے کے بعد استری سے جسم جلا دیا۔ متاثرہ بچی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کنجاہ کے علاقے بانیان کے رہائشی غلام عباس کی پہلی بیوی کا تین سال پہلے انتقال ہوا۔ ڈیڑھ سال پہلے اس نے مبین سلطانہ سے دوسری شادی کی۔
سوتیلی ماں نے تین سالہ حاجرہ کو رسیوں سے باندھا اور گرم استری سے اس کو جسم کو جگہ جگہ سے جلا ڈالا۔
ننھی حاجرہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کنجاہ پولیس نے غلام عباس کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔