روہن ڈینس نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

Cycle Races

Cycle Races

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) آسٹریلین روہن ڈینس نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا، ریس میں بریڈلی ویگنز کا ییلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونیوالی سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں بھی رائیڈرز نے اپنی شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔

آسٹریلین روہن ڈینس نے 174 اعشاریہ 5 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 56 منٹ صفر 2 سیکنڈ میں طے کر کے برتری حاصل کی۔

پرتگال کے ٹیاگو دوسرے، امریکن سائیکلسٹ لاسن کریڈوک تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس میں مجموعی برتری پر برطانوی سائیکلسٹ بریڈلی ویگنز کا قبضہ برقرار ہے۔