رحیم یار خان: شوہر کا بیوی پر تشدد، ٹانگیں اور بازو توڑ دیئے

Rahimyar Khan

Rahimyar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں بیوی کے آٹا مانگنے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا کر خاتون کی ٹانگیں اور بازو توڑ دیئے۔ بیوی کے بھائیوں نے بہنوئی کو ماراپیٹا اور کی آنکھ نکال دی۔پیر ظاہر کے موضع لاڑاں کی رہائشی 7 بچوں کی ماں جندن مائی کی شادی 25 سال قبل بشیر احمد سے ہوئی تھی۔ غربت کی وجہ سے خاتون مزدوری بھی کرتی تھی گھر میں راشن نہ ہونے پر جندن مائی نے اپنے شوہر بشیر احمد سے آٹا لانے کا مطالبہ کیا تو وہ مشتعل ہو گیا اور خاتون کی دونوں ٹانگیں اور دونوں بازو توڑ دیئے۔

خاتون کو تشویش ناک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے بھائیوں نے بہنوئی کی پٹائی کر کے اسکی آنکھ پھوڑ دی۔پولیس نے زخمی شبیر عباسی کو گرفتار کر لیا ہے اوراسے تھانے میں ہی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔