ایران شمالی کوریا سے جوہری ٹیکنالوجی شیئر کر رہا ہے: اسرائیل

Benjamin Netan

Benjamin Netan

ٹوکیو (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران شمالی کوریا سے جوہری ٹیکنالوجی شیئر کر رہا ہے۔ دورہ جاپان کے دوران نیتن یاہو نے وزیراعظم شنزوایبے سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ کیا شمالی کوریا میزائل سازی کیلئے جوہری ٹیکنالوجی ایران سے لے رہا ہے ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جی ہاں، ایران کے پاس جو بھی ٹیکنالوجی ہو گی وہ شمالی کوریا کیساتھ شیئر کریگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک بدمعاش ریاست کے جوہری ہتھیاروں سے لیس ہونے پر خطرہ محسوس کرتے ہیں جیسا کہ آپ کے ملک کیلئے شمالی کوریا ہے۔