عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام محفل معراج النبی و ذکر

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: تعلیمات نبوی اور سنت رسول نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ احیاء کے لیے عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام محفل معراج النبی و ذکر حضرت ابوالبیان آج بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز مغرب تا عشاء ماڈل سستا بازار پیپلز کالونی کشمیر روڈمیں انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہو گی۔

جس میں خصوصی خطاب امیر اعلیٰ عا لمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کریں گے اور مہمان خصوصی صاحبزادہ خواجہ نوید حسین نقشبندی مجددی اللہ ھووالے جبکہ تلاوت ونعت کے لیے فخر القراء قاری نجم المصطفیٰ الازہری راولپنڈی،ثناء خوان اختر حسین قریشی، محمد سعید احمد صدیقی سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن علماء ومشائخ ونگ حافظ محمد طارق مجددی، امیر حیدر کرمانی،علامہ محمد بشارت علی مجددی ، علامہ ڈاکٹر محمد انور سعید مجددی،قاری محمد یوسف مجددی،ڈاکٹر محمد عمران مجددی،محمد سعد مجددی، علامہ محمد تنویر حسین مجددی، ،علامہ محمد اشفاق احمد مجددی،علامہ محمدیٰسیں مجددی ،اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔