ہنڈرڈ انڈیکس 116 پوائنٹس اضافے سے 28528 پر بند

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو سولہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا۔ توانائی اور بنکنگ سیکٹر کے شیئرز میں ہونے والی خریداری سے مارکیٹ تیزی میں تبدیل ہو گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھائیس ہزار پانچ سو اٹھائیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر گیارہ کروڑ تہتر لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔