ملک میں بجلی کی طلب و رسد کا فرق صفر، لوڈ شیڈنگ ختم

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں مسلسل تیسرے روز بجلی کی طلب اور رسد کا فرق صفر ہو گیا، پیداوار اور طلب 11 ہزار 900 میگاواٹ ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی لوڈشیڈنگ سے جان چھوٹی ہوئی ہے، وزارت پانی و بجلی کے مطابق کہیں بھی بجلی غائب نہیں ہو رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیڈل سے 4 ہزار 30، تھرمل سے ایک ہزار 510 جبکہ آئی پی پیز سے 6 ہزار 360 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔