اسلام میں خواتین کا کردار ہمیشہ اہم اور مثبت رہا ہے، سیف اللہ طاہر

Haji Saif Ullah Tahir Mughal

Haji Saif Ullah Tahir Mughal

مصطفی آباد/للیانی: اسلام میں خواتین کا کردار ہمیشہ اہم اور مثبت رہا ہے، اسی طرح پاکستان کی تاریخ میں بھی خواتین نے ہر مقام پر آپنا لوہا منوایا ہے چاہے جنگ ہو یا جہاد یا پھر کو ئی قدرتی آفت ہو، اسی طرح سیاست میں بھی خواتین کا مقام اہمیت کا حامل ہے اور خاص کر تحریک انصاف میں خواتین کو جو عزت اور مقام حاصل ہے وہ دوسری سیاسی پارٹیوں میں نہیں اور خواتین کے احترام کا کلچر بھی دوسری پارٹیوں سے کہیں زیادہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں خواتین کا اہم کردارہے چاہے ریلی ہو ،دھرنا ہو جلسہ ہو الیکشن کمپین ہو پارٹی کے لیے فنڈ جمع کرنا ہو یا تھر متاثرین کیلئے امداد جمع کرنے سے لے کر تھر متاثرین کے گھروں تک پہچانے میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے اہم کردار کیا اور ہمیشہ اپنی خدمات تھر کے بچوں ، بہنوں کیلئے پیش کرنے کا عہد کیا وہ قابلِ فخر ہے اور تحریک انصاف کی خواتین نے ہمیشہ بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید کہاکہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف کی خواتین دن رات پارٹی کے لئے کام کررہی ہیں وہ سب ہماری مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی محنت اور ورکنگ قابلِ ستائش ہے اکیسویں صدی میں بھی افسوس کے ساتھ پاکستانی معاشرے میں جہالت ، غربت اور ایسے سماجی روایوں کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے سیاسی سطح پر اقدامات کی اہم ضرورت ہے خاص کر خواتین کے حقوق اور بچوں سے جبری مشقت اور بنیادی انسانی حقوق ہیں ، پاکستان تحریک انصاف خواتین کے حقوق کے تحفظ اور اسلام میں حاصل خواتین کا وہ مقام جو انصاف اور برابری کی بنیاد پر ہے دلانے کی ہمیشہ خواہاں ہے۔