سول اسپتال کراچی سے لاپتہ ہونیوالی دو سالہ بچی سچل گوٹھ سے بازیاب

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) دو دن پہلے کراچی کے سول اسپتال سے غائب ہونے والی دو سال کی بچی سچل گوٹھ سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق دو سال کی نیناں کو سچل گوٹھ میں ایک گھر سے بازیاب کرایا گیا ہے۔

بچی کی ماں سول اسپتال کے ای این ٹی وارڈ میں تقریباً ڈیڑھ ماہ سے زیر علاج رہی۔ اس کا شوہر اور بچی بھی اس کے ساتھ ہوتے تھے۔ بچی کے والد کے مطابق دو روز پہلے وہ صبح سوکر اٹھے تو بچی موجود نہیں تھی۔