گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی مربوط لائحہ عمل اور مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کو شکست فاش کریں گے: لبنیٰ فیصل

Dengue

Dengue

لاہور : انہوں نے یہ بات آج اے سی کینٹ کے دفترمیں ڈینگی سے بچائو بارے کئے جانے والے ہفتہ وار اقدامات کاجائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اے سی کینٹ رائو افتخار احمد، ڈی ڈی او ہیلتھ کینٹ آصف اقبال، محکمہ تعلیم، صحت، کوآپریٹو، فشریز، ڈی ایچ اے کے نمائندوں، انٹامالوجسٹ، چیف سینٹری انسپکٹرز ، لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے انوائرمنٹ انسپکٹرز ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ا

جلاس میں انڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی لاروا سرویلنس اورلوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے تمام محکموں کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کینٹ ، لاہور کنٹوٹمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹوٹمنٹ بورڈز کے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر دو گھروں کی چیکنگ کی جارہی ہے اور اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایم پی اے لبنی فیصل نے کہا کہ گزشتہ ہفتے مختلف مقامات پر کباڑخانوں، مساجد، قبرستانوں، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، ٹائرشاپس، ماربل فیکٹریوں، نرسریوں، پارکوں اور تالابوں میں لاروا کی موجودگی کے امکانات کو چیک کیا گیا جبکہ رسک والے ایریاز میں آئی آر ایس سپرے اور بھرپور صفائی کی سرگرمیاں عمل میں لائی گئیں۔ مختلف سکولوں،کالجوں میں ڈینگی سے بچائو بارے حفاظتی تدابیر کے لئے آگاہی واکس اور سیمینارز کا انعقاد عمل میں لایا گیا جبکہ ان سرگرمیوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز،سینٹری پٹرولنگ سٹاف سی ڈی سی سپروائرز،انوائرمنٹ انسپکٹرز اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔ایم پی اے لبنی فیصل نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ باہمی رابطے مضبوط بنا کر بہترین ورکنگ ریلشن شپ کے ساتھ ہم ڈینگی کو گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی سراٹھانے سے پہلے ہی شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

تمام ادارے اس حوالے سے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔اس موقع پراجلاس کو بتایا گیا کہ حالیہ بے موسمی بارشوں کے باعث تمام مقامات پر جمع ہونے والے پانی کو فوری طور پر خشک کردیا گیا ہے جبکہ شاہدٹاؤن، فردوس پارک، مدینہ کالونی، شوکت ٹاؤن، نیوکچی آبادی،اولڈ آفیسرز کالونی، کوتوالی محلہ، بنگالی محلہ، بھٹہ چوک بیدیاں روڈو دیگر علاقوں میں کلین سویپ کے علاوہ لوگوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔