2013 میں بچوں پر جنسی تشد د کے 3002 واقعات ہوئے: لاہور

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی نجی تنظیم نے اپنی سالانہ رپورٹ گزشتہ روز میڈیا کو پیش کر دی۔ پریس کانفرنس میں تنظیم کے عہدیداران ریجنل کوآرڈینیٹر عنصر سجاد بھٹی، عاطف خان اور سمیرا نذیر نے رپورٹ پیش کی۔

جس کے مطابق گزشتہ سال جنوری تا دسمبر بچوں پر جنسی تشدد کے کل 3002 واقعات رپورٹ ہوئے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ روزانہ اوسطاََ 8 بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا گیا گیا۔