گو جرا نوالہ ( سردار عرفان طا ہر سے ) حکومت کے 10 ما ہ میں 10 ارب کے قرضے اور 197 ارب روپے کے معا ئدو ں نے 2 نسلو ں کو مقروض کردیا ہے۔ حکومت کے پا س نہ تو کوئی مصدقہ پا لیسی موجود ہے اور نہ ہی نظام چلا نے کے لیے کوئی مضبو ط حکمت عملی۔ تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خا تمہ کے دعوے سمندر برد ہو گئے ہیں ابھی بھی قوم کو بیوقوف بنا نے کے لیے مزید وعدوں اور دعوں سے کام چلایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار سا بق وفا قی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے خصوصی نشست کے دوران کیا۔
انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقتدار سنبھا لنے کے بعد بے روزگاری اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان نسل کو محض سکیمو ں کے جھا نسے دیے جا رہے ہیں جبکہ مستقل طور پر روز گا ر کی فراہمی کے لیے کوئی مربوط لائحہ عمل اختیار نہیں کیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت پر برا وقت ٹا لنے کے لیے عوام میں 50، 50 ہزار تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کبھی لیپ ٹا پ تقسیم کیے جاتے ہیں تو کبھی یو تھ قرضے لیکن مستقل بنیادوں پر جواں سال نسل کو ریلیف پہنچا نے اور انہیں ایک کامیاب شہری بنا نے کے لیے کوئی موئثر پلان ترتیب نہیں دیا جارہا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ میا ں برادران فلا ئی اوور ، رنگ روڈ اور سٹرکیں تعمیر کرکے سمجھتے ہیں کہ عام آدمی کی فلا ح و بہبو د کا حق ادا ہوگیا ہے حا لانکہ یہ مصنوعی تعمیرات انسان کا پیٹ بھرنے کے کام نہیں آسکتی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ سڑکیں تو چیکو سلواقیہ، پو لینڈ سمیت دیگر تر قی پذ یر ممالک میں بھی بہت بنائی گئیں تھیں لیکن عوام بھوک اور افلاس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ انہوں نے کہاکہ حقیقی تعمیر و ترقی اور معا شرتی خوشحالی کے لیے ملکی معشیت کا مضبو ط ہونا ضروری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت ملک و قوم کے حق میں تا حال کوئی فیصلہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے بلکہ غلطی پر غلطی دوہرائی جا رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ملک میں جمہو ری تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ پاکستان عوامی مسلم لیگ ، پاکستان تحریک انصا ف اور عوامی تحریک ملک کے اندر مثبت تبدیلی کو فروغ دینے اور جمہو ریت کے حقیقی نفا ذ کے لیے میدا ن عمل میں اترے ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) ما رشل لاء لگا نے کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کے بنیا دی حقوق اور کا رو با ر زندگی کو مفلو ج کر کے محض ذاتی مفادات پر سیاست چمکا ئی جا رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ آنے وا لے دن میا ں برادران کے لیے کٹھن ثا بت ہو نگے حکومت اپنے عبرت ناک انجام کی طرف شب و روز گا مزن ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ یو رپ سے دو بلین کا قرضہ خاصا مہنگے دامو ں لیا گیا ہے جس پر اضا فی چا رج دینا پڑے گا اس کے بر عکس یو نان اور دیگر ز ممالک نے کم مارک اپ پر یو رپ سے قرضہ لیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت کی خا رجہ اور سفارتی پالیسیا ں ناکام ہو تی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ حکمران اپنی تجو ریا ں بھرنے میں مصروف ہیں جبکہ مزدور ، محنت کش اور مفلسی کا شکا ر طبقہ دن بد ن مزید پستی اور تنزلی کا شکا ر بنتا دکھائی دیتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ میا ں برادران نے اپنی انا کی جنگ میں ملک کی سالمیت اور بقاء کو دائو پر لگا دیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف اوران کے لیے آسانیا ں پیدا کرنے کی بجا ئے انہیں مشکلات اور مسائل کے گرداب میں دھکیلا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عام آدمی کے غم کا مداوا کرنے میں پو ری طرح سے ناکام ہوچکی ہے جس کا سد باب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خا تمہ سے منصوب ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ملک کی خو شحالی ، تعمیر و ترقی اور بہتری کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور میاں برادران کو ایوان اقتدار چھوڑنا ہی پڑے گا۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کی امنگوں اور خواہشات کی ترجمانی کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔