جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

Nasir-ul-Mulk

Nasir-ul-Mulk

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس ناصر الملک قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ ان سے حلف لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی 10 روزہ دورے پر کینیڈا کے دورے پر ہیں۔ جسٹس ناصر الملک چیف جسٹس کی وطن واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔

تقریب میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور قاسی سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز ، سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین بھی شریک ہوئے۔