کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا

California

California

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ سے سین ڈیاگو میں درجنوں گھروں کونقصان پہنچا۔ سین ڈیاگو کے شمالی جنگلات میں بدھ کے روز لگنے والی آگ تیزہواؤں کے باعث وسیع رقبے پرپھیل گئی ہے۔

فضا میں گہرے دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ آگ سے دس ہزار ایکڑ رقبہ تباہ ہوگیا جبکہ قریبی قصبے کے کئی درجنوں مکانات جل گئے۔ گزشتہ روز کیلی فورنیا کے گورنر نے ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی اورجنگل کے قریبی قصبے کوخالی کرا لیا گیا تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔