رحیم یارخان (جیوڈیسک) رحیم یارخان میں گھریلو تنازعہ پر مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں جلنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔ گزشتہ روز خاتون کو اس کے سسرالیوں نے پیٹرول جھڑک کر جلا دیا تھا۔
اسلامیہ کالونی کی رہائشی بینش کو گزشتہ روز جھگڑے کے بعدنندوں اس کے شوہر اوردیور نے لڑائی کے بعد مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کرجلا دیا تھا، خاتون کو شدید زخمی حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون کا جسم 72 فیصد جل چکا ہے۔ خاتون آج اسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔ خاتون نے گزشتہ روز زخمی حالت میں اپنے سسرال والوں پرجلانے کا الزام عائد کیا تھا۔اس کے شوہر اکبر کا کہنا تھا کہ گھرمیں جاری لڑائیوں پر بینش نے خود کو آگ لگالی ہے۔