سربیا میں ایک سو بیس سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب، ایمرجنسی نافذ

Flooding

Flooding

بلغراد (جیوڈیسک) سربیا میں گزشتہ ایک سو بیس سال میں آنے والے بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی ، ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

سیلاب کے باعث 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے نشیبی علاقے زیر آب آنے کے باعث کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت بلغراد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے لازرویک میں صورتحال انتہائی خراب ہے۔ سربین حکومت نے روس ، یورپی کمیشن اور سلووینیا سے مدد کی اپیل کی ہے۔