پہلا آل کراچی شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں سرحد اسپورٹس نے ینگ اتحاد کورنگی کو شکست دیدی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) حیدر اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام پہلا آل کراچی شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں سرحد اسپورٹس نے مد مقابل معروف فٹ بال ٹیم ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0 سے عبرتناک شکست دوچار کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیل کے دوران پہلے ہاف میں سرحد اسپورٹس کو طارق کے گول کی بدولت 1-0 سے برتری حاصل تھی تاہم کھیل کے دوسرے ہاف میں سرحد اسپورٹس نے اپنے بہتر کھیل کے ذریعے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کو مکمل ناک آئوٹ کردیا۔

یکے بعد دیگرے گولوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں ان کے کھلاڑی محمد بخش ٹمادے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول جبکہ رضوان نے دو گول اسکور کئے سرحد اسپورٹس کے شاندار کھیل پر گرائونڈ میں موجود شائقین نے کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی۔