ایم کیوایم اراکین اسمبلی کا پارلیمنٹ اور نادر اہیڈکوارٹرز کے باہر مظاہرہ

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے معاملے پرایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ اور نادرا ہیڈکوارٹرز کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر شناختی کارڈ فراہم نہیں کررہی ، الطاف حسین نے کوئی رعایت نہیں مانگی۔

ایم کیو ایم ارکان نے پارلیمنٹ اور نادرا دفتر کے باہر دھرنادیا۔ ایم کیوایم رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ ایک عام پاکستانی کو بھی سات دن کے اندر شناختی کارڈ دے دیا جاتا ہے مگر الطاف حسین کا شناختی کارڈجان بوجھ کر نہیں بنایا جا رہا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کارڈ نہ بنانے میں وزیر داخلہ اور دیگر وزرا کی ہٹ دھرمی شامل ہے۔ ایم کیوایم رہنماوٴں نے کہا کہ حکومت کو خطرہ ہے کہ الطاف حسین کے آنے سے کارپوریٹ سیاست ختم ہو جائے گی۔