اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کیلئے اشیا ء کی سپلائی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں یوریا کھاد پر سبسڈی اور ڈیزل پر آئل کمپنیز کے مارجن پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ارب روپے کے رمضان پیکیج کیلئے تمام رعایتی اشیا ء کی ضرورت اور سپلائی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں کسانوں کو دو لاکھ 63 ہزار ٹن یوریا کھاد مارکیٹ قیمت سے 50 روپے سستی دینے کی سمری پیش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ کمیٹی ڈیزل پر آئل کمپنیز کا مارجن 16 سے 19 پیسے مزید بڑھانے کی تجویز پرغور کرسکتی ہے۔