کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 40 سے زائد افراد کی حالت غیر

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانہ کھانے سے 40 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی،

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی میں کوسٹ گارڈ کے قریب شادی کی تقریب میں کھانہ کھانے سے 40 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی جن کو طبی امداد کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم بعد میں ایدھی کی ایمبولینسز کے ذریعے جناح اسپتال کراچی منتقل کردیا گیاجہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔