برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ قریب مگرعوام احتجاج کے موڈ میں

Protest

Protest

ساوٴپولو (جیوڈیسک) برازیل میں فٹبال ورلڈکپ قریب ہے مگر عوام احتجاج کے موڈ میں ہیں۔ غریب کہتے ہیں کہ حکومت اربوں روپے ورلڈ کپ پر خرچ کرنے کے بجائے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرے۔ برازیل میں جیسے جیسے ورلڈ کپ کا ایونٹ قریب آرہا ہے، شہریوں کا احتجاج بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

برازیل کے متعدد شہروں میں مظاہرین بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔ ساوٴپولو میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس سے اہم شاہراہیں بلاک ہوگئیں۔ پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ربر کی گولیاں فائر کیں اورآنسو گیس کابھی استعمال کیا۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت ورلڈ کپ پر اربوں روپے خرچ کرنے کے بجائے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرے۔