کراچی (جیوڈیسک) صوبائی وزیر روٴف صدیقی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس اور ان کی باڈی لینگویج سے پتا چلتا ہے کہ وہ الطاف حسین کا مذاق اڑا رہے ہیں، انہیں اپنے منصب کا خیال رکھنا چاہیے۔
روٴف صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چوہدری نثار اور پنجاب حکومت کے الطاف حسین کو رسوا کرنے کے عزائم ناکام ہوچکے ہیں، وزیر داخلہ کوکھلا چیلنج کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر ہم سے دلائل پر بات کریں۔ روٴف صدیقی نے کہا کہ چوہدری نثار صحیح ثابت ہوئے تو میں اپنی وزارت چھوڑدوں گا۔