اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے متوقع بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں عام انتخابات میں بی جے پی کی فتح پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھے ہمسایوں جیسے تعلقات چاہتے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے بھارت کے عام انتخابات میں کامیابی پر بی جے پی کے رہ نما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی سے رابطہ کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے نریندر مودی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ بھارت کے ساتھ اچھے ہمسایوں جیسے تعلقات چاہتے ہیں۔