اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا

Estate, Bank

Estate, Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا۔ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ شرح سود 10فیصد ہی پر بر قرار رکھا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک ہفتے کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔

اقتصادی ماہرین شرح سود کو بغیر کسی تبدیلی کے 10 فیصد پر برقرار رہنے کی امید کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بہتر معاشی اعشاریوں کے باوجود گزشتہ ماہ مہنگائی کی رفتار 9 فیصد سے تجاوز کرجانے کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں قدرے سخت رویہ رکھنے کی تجویز کے بعد شرح سود میں کمی کے امکانات امکانات دم توڑ گئے ہیں۔