خسرہ سے بچاؤ کی مہم 19 مئی سے شروع کرنے کا اعلان، 31 مئی تک جاری رہے گی

Measles

Measles

کراچی (جیوڈیسک) صوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت اندرون سندھ میں خسرہ سے بچاؤ کیلیے حفاظتی ٹیکہ جات مہم شروع کرنے کااعلان کیا ہے، 12 روزہ مہم 19 مئی سے شروع کی جائیگی جو 31 مئی تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران 6 ماہ سے 10 سال تک کے لڑکوں اور لڑکیوں کو خسرہ وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے، کراچی سمیت سندھ میں ایک کروڑ 30 لاکھ بچوں کو خسرہ وائرس سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے۔

مہم کے دوران رضاکاروں کومکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی غرض سے پولیس کے دستے بھی تعینات کیے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے اندرون سندھ کے بعض اضلاع میں خسرہ کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظرہنگامی بنیادوں پر بچوں کو خسرہ وائرس سے بچاؤ کیلیے حفاظتی ٹیکہ جات مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہم وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے، بچوں کے توسیعی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مظہر خمیسانی نے کراچی سمیت اندرون سندھ کے 9 ماہ سے 10 سال تک کی عمرکے بچوں کو خسرہ وائرس سے محفوظ رکھنے کیلیے تمام اضلاع میں حفاظتی ٹیکے فراہم کردیے گئے،ای پی آئی نے کراچی میں مذکورہ عمر تک کے 44 لاکھ سمیت اندرون سندھ کے بچوں کیلیے ایک کروڑ 40 لاکھ حفاطتی ٹیکے فراہم کردیے۔