نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی جنتا نے بھارتیا جنتا پارٹی کو جتوا دیااور اب بات بھارتی انتخابات کی جس میں حکمراں کانگریس پٹ گئی اور بھارتی جنتا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو لوک سبھا میں تین سو کے قریب نشستوں پر کامیاب کرادیا۔
نریندر مودی اب وزیراعظم بنیں گے، نہرو خاندان نے نہ صرف بدترین شکست تسلیم کرلی بلکہ راہول گاندھی نے بری کارکردگی کی ذمے داری بھی اپنے کندھوں پر اٹھالی۔ اب کی بار مودی سرکار، جی ہاں نئی دہلی سے چلنے والی بھارت کی راجدھانی ایکسپریس کو اب بی جے پی کا انجن ٹریک پر دوڑائے گا۔
دہلی کے راج پر اپنا استھان جمانے کے لیے 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی ضروری تھی، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے اکیلے ہی لوک سبھا میں سادہ اکثریت حاصل کرکے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو اگلے پانچ برس تک وزارت عظمیٰ کے سنگھاسن تک پہنچادیا ہے، جنہوں نے جیتنے کے بعد پاکستان سے پیار کے رشتے بڑھانے کا سندیسہ بھیج دیا۔ کامیابی کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں بی جے پی کے رہنما اور کارکن خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں