وہاڑی: بیٹے نے بہنوئی کے ساتھ مل کر ماں کوقتل اور بہن زخمی کردیا

Vihari

Vihari

وہاڑی (جیوڈیسک) وہاڑی میں غیرت کے نام پر بیٹے نے بہنوئی کے ساتھ مل کر ماں کو قتل اور بہن کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہنواحی علاقہ موضع مصطفی آباد میں پیش آیا۔

جہاں بیٹے نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر تیز دھار آلہ سے اپنی ماں کو قتل جبکہ بہن کو شدید زخمی کردیا اور دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔