عافیہ کے معاملے کو ڈیل کرنے میں کوتاہی برتی گئی ،جسٹس (ر) وجیہہ الدین

Afia,, Wajeeha-ud-Din

Afia,, Wajeeha-ud-Din

کراچی (جیوڈیسک) جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہاہے کہ عافیہ کے معاملے کو قانونی طریقے سے ڈیل کرنے میں کوتاہی برتی گئی ہے۔
ملالہ اور عافیہ کے لیے مغرب کا دہرا معیارکھل کرسامنے آچکا ہے۔

دختر پاکستان کا مسئلہ پاکستان کے مسائل میں سرفہرست ہے۔وہ جمعے کومقامی کلب میں عافیہ موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والی مضمون ونظم نویسی کی ایوارڈزتقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ عافیہ کے ہاتھ سے ایک چیونٹی بھی نہیں مری لیکن مغرب نے اپنے مطلب کے جرائم عافیہ پرثابت کر کے اسے سزادلوادی۔

انھوں نے کہاکہ عافیہ کے مسئلے کوحکومت پاکستان نے سنجیدگی سے ڈیل ہی نہیں کیا اس مسئلے کو سفارتکاری اصولوں کے مطابق حل کیا جاناچاہیے تھا، عافیہ کوواپس لانے کے لیے حکومتوں نے متعدد مواقع گنوادیے۔ ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ ایک روزعافیہ اپنے گمشدہ بچوں سے ملنے ضرور پاکستان آئے گی۔ عافیہ کی رہائی کے لیے ایک اوردرخواست دائرکر دی ہے میں پاکستانی عوام اور حکمرانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ خدارا ہماری بہن کو واپس لانے کے لیے سب متحد ہوجائیں۔