متوقع بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا موڈ دیکھ کر بات کریں گے، چوہدری شجاعت

Ch Shujaat

Ch Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ وہ بھارت کے متوقع وزیراعظم نریندر مودی کا موڈ دیکھ کر بات کریں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بھارتی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق بے جی پی کو سادہ اکثریت مل گئی ہے۔

ان نتائج کے مطابق نریندر مودی اگلے بھارتی وزیر اعظم ہو سکتے ہیں، لیکن وہ متوقع بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا موڈ دیکھ کر بات کریں گے، ان کا کہنا تھا ، دیکھنا ہو گا کہ نریندر مودی وزیراعظم بن کر پاکستان سے کیسے تعلقات رکھتے ہیں۔