وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرلیا

Prime Minister

Prime Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) نئی مردم شماری، بجلی کے بقایا جات، 18 ویں ترمیم کے معاملات بھی زیر غور آئینگے وزیراعظم میاں نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 22 مئی کو طلب کر لیا ہے جس میں چاروں وزراء اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔

اسلام آباد ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ملک میں نئی مردم شماری کرانے اور صوبوں میں بجلی کے بقایا جات کی وصولی سمیت 18 ویں آئینی ترمیم سے متعلق وفاق اور صوبوں کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔