کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر وفاقی وزارت داخلہ، چیئرمین نادرا کو قانونی نوٹس بھجوا دیئے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے نوٹس بھجوائے گئے ہیں ، نوٹس وفاقی وزارت داخلہ ، چیئرمین نادرا اور لندن میں متعین پاکستانی ہائی کمیشن کو جاری کئے گئے ہیں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے۔
الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنا وزارت داخلہ کا غیرقانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔ ایم کیو ایم شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کرنے پر کل لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔