وینا ملک پروڈیوسروں، ہدایتکاروں سے میٹنگز میں مصروف

Veena Malik

Veena Malik

کراچی (جیوڈیسک) کراچی فلموں، ڈراموں اور ماڈلنگ کیلئے آفرز، اداکارہ منتخب پر اجیکٹس کرنیکی خواہشمند اداکارہ وینا ملک نے کراچی میں مختلف پروڈیوسروں اور ہدایتکاروں سے میٹنگز شروع کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ ویناملک کوکراچی کے مختلف پروڈیوسرز کی طرف سے فلموں، ڈراموں اور ماڈلنگ کے لئے آفرز ہو رہی ہیں تاہم اداکار ہ منتخب پراجیکٹس کرنے کی خواہشمند ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وینا ملک ان پراجیکٹس کو ترجیح دینگی جن میں ان کے شوہر اسد بشیر خٹک کو ان کے ہمراہ کاسٹ کیا جائے۔اداکارہ چند روز کراچی میں قیام کرنے کے بعد لاہور واپس آئیں گی۔