ملک بھر میں بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکا

Power

Power

لاہور (جیوڈیسک) حکومتی دعوے کے برعکس ملک بھر میں بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور مختلف شہروں میں 12سے 14 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے تمام تر سرکاری دعووں کے باجود اب بھی شہری علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹیاور 14 دیہی علاقوں میں سے 16 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ، حیدر آباد اور قریبی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی کی بندش سے گھریلو صارفین کے ساتھ تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پنجاب بھرمیں لوڈ شیڈنگ دورانیے میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے ، اوچ میں گذشتہ روز طوفان سے کئی پول گرنے کے باعث معطل ہونے والی بجلی اب تک بحال نہیں کی جاسکی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں صرف 7 سے 8 گھنٹے ہی بجلی دستیاب ہونے سے پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے، خیبر پختونخوا میں بھی 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول ہے۔