یوٹیلیٹی اسٹورز: رمضان ریلیف پیکیج میں آٹا 6 روپے فی کلو سستا ملے گا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) رمضان ریلیف پیکیج میں آٹا 6 روپے فی کلو سستا ملے گا، دال، چاول اور بیسن پر 10 روپے فی کلو سب سڈی دی جائے گی۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن خاقان مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، دالیں، بیسن، دودھ اور چاول 10 روپے کلو سستے ملیں گے، چائے پر عوام 50روپے فی کلو کی رعایت حاصل کرسکیں گے۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن خاقان مرتضیٰ نے بتایا کہ حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کی مد میں 2ارب روپے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت رمضان میں عوام کو گھی، دالیں، کھجور، دودھ اور چاول دس روپے فی کلو سستے ملیں گے، آٹے پر 6 روپے کلو، چائے پر 50روپے کلو اور مصالحہ جات کی قیمت میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے دو ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کو کم قرار دیتے ہوئے اس میں اضافے کی تجویز دی۔ کمیٹی نے تجویز کیا کہ عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر رعایتی نرخوں پر ادویات فروحت کی جائیں۔